گنڈا پور کی زیر قیادت پی ٹی آئی کا قافلہ جاتی امراء پہنچ گیا، پی ٹی آئی رہنما گرفتاری کے بعد رہا

Jul 12, 2025 | 18:58:PM
گنڈا پور کی زیر قیادت پی ٹی آئی کا قافلہ جاتی امراء پہنچ گیا، پی ٹی آئی رہنما گرفتاری کے بعد رہا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت اسلام آباد سے روانہ ہونے والا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا قافلہ لاہور جاتی امراء پہنچ گیا،راوی پل پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی کو پولیس نے گرفتار کر لیا تاہم انہیں فوری رہا کیا گیا۔ 

علی امین گنڈاپور کے قافلے کے ساتھ پنجاب پولیس  ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری موجود تھی۔

 ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور آج شام سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے ملاقات کریں گے جو آفریدی ہاؤس رائیونڈ میں متوقع ہے،یہ ملاقات خیبرپختونخوا اور پنجاب کے موجودہ سیاسی ماحول کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سیاسی حکمت عملی اور اتحاد کے امکانات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں : احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کا معاملہ،علی امین گنڈاپورکی قیادت میں قافلہ لاہور کے قریب پہنچ گیا