احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کا معاملہ،علی امین گنڈاپورکی قیادت میں قافلہ لاہور کے قریب پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ) پاکستان تحریک انصاف کا آئندہ احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل سے قبل وزیر اعٰلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ لاہور کے قریب پہنچ گیا۔
قافلے کی قیادت میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کر رہے ہے جبکہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پنجاب اور کے پی کے کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی شریک ہیں۔
شاہدرہ میں قافلے کا کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا جائے گا،پی ٹی آئی قیادت شاہدرہ سے قافلے کی صورت میں رائیونڈ فارم ہاؤس پر جائیں گے جہاں ان کیلئے عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کی صدارت میں پنجاب اور کے پی کے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوگا،اجلاس میں آئندہ کی احتجاجی تحریک پر حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی،پی ٹی آئی کی جانب سے باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے کل احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک سے متعلق اعلان عمران خان خود کریں گے: بیرسٹر گوہر