احتجاجی تحریک سے متعلق اعلان عمران خان خود کریں گے: بیرسٹر گوہر

Jul 12, 2025 | 17:34:PM
احتجاجی تحریک سے متعلق اعلان عمران خان خود کریں گے: بیرسٹر گوہر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ احتجاجی تحریک سے متعلق اعلان عمران خان خود کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت کو خط لکھ کر بتا دیا ہے کہ ہم آج لاہور میں پارٹی اراکین سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں جہاں ہماری میٹنگ ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز معطل کیے گئے ہیں، ان سے یکجہتی کے لیے لاہور جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فرخ کھوکھر کا جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ