یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کااعلان، لڑکوں نے میدان مار لیا

Jul 12, 2021 | 18:19:PM
یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کااعلان، لڑکوں نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی (یو ای ٹی )نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا، انٹری ٹیسٹ نتائج میں لڑکے بازی لے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے نتائج یو نیورسٹی کی ویب سائٹ پر شائع کر دیئے گئے ،رواں سال انٹری ٹیسٹ پاکستان بھر سے ورچوئل یونیورسٹی کے 113امتحانی مراکز میں منعقد ہوا تھا ،انٹری ٹیسٹ 2021میں 33ہزار649 امیدواروں نے حصہ لیا ۔
انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پرمشتمل تھا ،لاہور سے سید حاشر حسین 365نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے ،اسلام آباد کے مجتبیٰ عمر نے 348نمبروں کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فیصل آباد کے عمیر احمد 345 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ