حجرہ شاہ مقیم: بیوی اور بیٹے کے قاتل کو دو بار سزائے موت کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عدالت نے حجرہ شاہ مقیم میں بیوی اور بیٹے کے قاتل کو دو بار سزائے موت کا حکم دیدیا۔
پولیس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج مستحسن احمد نے مجرم منشاء کو سزا سنائی،عدالت نے مجرم کو 5لاکھ روپے جرمانہ دینے کا بھی حکم دیا،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر 3 سال قید با مشقت مزید بھگتنا ہو گی۔
پولیس کے مطابق 2023 میں گاؤں ڈوگرائے میں مجرم نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔
ڈی پی او راشد ہدایت نے کہاکہ قتل کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ، ڈی پی او نے تفتیشی لیڈی آفیسر عظمت نسیم اور لیگل ٹیم کو شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں:کھیلوں کی دنیا سے افسوسناک خبر ! ایک اور معروف کھلاڑی چل بسے