سابق فرانسیسی فٹبالر اور کوچ رولانڈ کوربس انتقال کر گئے

Jan 12, 2026 | 22:31:PM
سابق فرانسیسی فٹبالر اور کوچ رولانڈ کوربس انتقال کر گئے
کیپشن: رولانڈ کوربس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق فرانسیسی فٹبالر، کوچ اور معروف کمنٹیٹر رولانڈ کوربس 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رولانڈ کوربس کے ایمپلائیر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی تاہم موت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مارسیلی میں پیدا ہونے والے رولانڈ کوربس نے اپنی پوری زندگی فٹبال کے لیے وقف کر دی اور فرانسیسی اسپورٹس میڈیا کی سب سے نمایاں آوازوں میں شمار ہوتے رہے۔

بطور ڈیفنڈر انہوں نے اولمپک مارسیلی، اے سی اجاکسیو، اولمپک لیون اور اے ایس موناکو سمیت متعدد کلبوں کی نمائندگی کی ، کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوربس نے کوچنگ کے شعبے میں قدم رکھا۔

 یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کی اہم رہنما کو بڑا صدمہ، بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق