پیپلزپارٹی فیصل آباد ویمن ونگ کی صدر کے بیٹے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت،بلاول کا اظہار افسوس
پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد شعبہ خواتین کی ضلعی صدر رخسانہ قمر کے جواں سال فرزند اور پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے فعال رکن علی حیدر کا ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد شعبہ خواتین کی ضلعی صدر رخسانہ قمر کے جواں سال فرزند اور پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے فعال رکن علی حیدر کا ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گہرے دُکھ اور غم کا اظہارکیا ہے۔
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کی والدہ و پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی رہنما رخسانہ قمر سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔
انھوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس و سوگوارن خاندان کے لیے صبر و جمیل کی دعا ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ویمن ونگ کی ضلعی صدر رخسانہ قمر کے جواں سالہ بیٹے علی حیدر کے روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ رخسانہ قمر صاحبہ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنےکا حوصلہ عطافرمائے، آمین۔
ہیڈ پی پی پی ڈیجیٹل قاسم گیلانی نے کہا کہ رخسانہ قمر کے جواں سالہ بیٹے کے المناک روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔
پیپلز پارٹی فیصل آباد کی ڈیجیٹل ایکٹوسٹ رخسانہ قمر اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ٹانک، گومل بازار روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا