ٹانک، گومل بازار روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکارشہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل بازار کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی کہ گومل بازار روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کا نشانہ بنی۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر !سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے
پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی اور 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار افسوس
دوسری جانب وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے محسن نقوی نے ٹانک میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فوری تحقیقات کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا