پاکستان 500 بنگلہ دیشی طلبا کو سکالر شپ دے گا، معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں بھی معاہدہ طے پا گیا

Jan 12, 2026 | 19:37:PM
پاکستان 500 بنگلہ دیشی طلبا کو سکالر شپ دے گا، معاہدہ طے پا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں بھی معاہدہ طے پا گیا۔

ذرائع ایچ ای سی کے مطابق  پہلے مرحلے میں 500 بنگلادیشی طلبا کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم ہوں گے،  طلبا کو مختلف شہروں میں مختلف یونیورسٹیز میں داخلے دیے جائیں گے۔

ذرائع ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ  بنگلادیش کے طلبا پاکستان میں اسکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے، طلبا کو انڈرگریجویشن پروگرام میں فلی فنڈڈ داخلے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان، بنگلادیش کے درمیان اسکالرشپ کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلوں کے لیے بنگلادیشی طلبا کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی، ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ چٹاکانگ، ڈھاکا، راج شاہی میں منعقد کیے گئے تھے۔

ذرائع ایچ ای سی کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بنگلادیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے  استقبال کیا، نوجوانوں نے پاکستانی حکام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹانک، گومل بازار روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکارشہید