بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے  شوٹر گرفتار

Jan 12, 2022 | 16:59:PM
بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے شوٹر گرفتار
کیپشن: بلال یاسین پر فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز )ممبر صوبائی اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دونوں شوٹرز کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیاہے ، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب خود اس کیس کی نگرانی کر رہے تھے ، دونوں ملزموں کو  گرفتار کرنے کیلئے خفیہ اطلاعات پر 10 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں خفیہ آپریشن کے دوران انہیں گرفتار کیا گیاہے ، سی سی پی او اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے گرفتاری کیلئے 16 ٹیمیں تشکیل دی تھیں ، ملزموں کو کل شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: راہیں جُدا ۔۔بالی ووڈ کی معروف جوڑی کا بریک اپ ہو گیا
 پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزموں نے پیسے لے کر بلال یاسین پر فائرنگ کی ، شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے اور سہولت کاری کرنے والے فخر اور ساجد کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکار راحت فتح علی مشکل میں پھنس گئے

پولیس  کی تحقیقات میں ایک اور شخص کا نام بھی سامنے آ رہاہے جس نے پیسے دے کر حملہ کروایاتاہم اس شخص کا نام تاحال صیغہ راز میں رکھا گیاہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔