76ا فراد سے عمرہ کروانےکے نام پر رقم بٹورنے والے ٹریول ایجنٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سیدتنویرنقوی) کھاریاں میں ایف آئی اے نے 76 افراد کو عمرہ کروانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث دو ٹریول ایجنٹ گرفتار کرلئے ۔
کھاریاں کے علاقہ ڈنگہ کے دو ٹریول ایجنٹوں نے شاہد اور جاوید نے76 افراد کو عمرہ کا جھانسہ دیکر ان سے کروڑوں روپے بٹور لئے تھے۔
متاثرین شکایت لے کر ایف آئی اے پہنچ گئے جس پر کاروئی کی گئی اور ایف آئی اے حکام نے چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔