آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا سنہری موقع

Feb 12, 2026 | 19:31:PM
 آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا سنہری موقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی پیو  سکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے والے مستحقین کو سبسڈی کی رقم منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سی ای او انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ حماد علی منصور نے بتایا کہ اس  سکیم کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیاں حاصل کرنے والوں کو سبسڈی کی منتقلی جاری ہے جس میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس، 1 ہزار رکشے اور لوڈرز شامل ہیں، دوسرے مرحلے میں 78 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جائے گی۔

حماد علی منصور نے بتایا کہ حکومت رواں سال پیو  سکیم کے تحت تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی،اس سکیم میں طلبہ، نوجوانوں اور خواتین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسکیم میں شامل ہونے کے لیے پیو پورٹل پر رجسٹریشن لازمی ہے، اور درخواست گزار کو پورٹل پر ضروری معلومات فراہم کرنی ہوں گی،رجسٹریشن اور انتخاب کا پورا طریقہ کار ڈیجیٹل اور شفاف بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :   صدر مملکت اور وزیراعظم کی پاکستان کے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر قوم کو مبارکباد