صدر مملکت اور وزیراعظم کی پاکستان کے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر قوم کو مبارکباد

Feb 12, 2026 | 19:25:PM
 صدر مملکت اور وزیراعظم کی پاکستان کے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر قوم کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف اور  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے دوسرے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-2) کی کامیاب لانچ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ 

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چین کے تعاون سے ارتھ آبزرویشن سٹیلائٹ, ای او 2 (EO-2) کے اجراء پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ای او 2 پر کام کرنے والے سائنسدانوں اور محققین کو خراج تحسین کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سٹیلائٹ کے اجراء سے اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے، موسمیاتی نگرانی اور اربن پلاننگ کے حوالے سے اہم معلومات اور تصاویر لینے میں مدد ملے گی۔

صدر زرداری  نےسپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور محققین کو EO-2 کی تیاری اور کامیاب لانچ پر خراجِ تحسین کرتے ہوئےعوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور اداروں کا کامیاب لانچ میں تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ سپارکو نے پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ کر دیا