کوئٹہ میں بھی کل بسنت کا میلہ لگنے کو تیار،تیاریاں مکمل،بازاروں میں خریداروں کا رش

Feb 12, 2026 | 18:11:PM
کوئٹہ میں بھی کل بسنت کا میلہ لگنے کو تیار،تیاریاں مکمل،بازاروں میں خریداروں کا رش
کیپشن: بسنت ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی بسنت کا میلہ لگنے کو تیار ہے، اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد کوئٹہ میں بسنت میلہ کل لگے گا ۔شہر میں بو کاٹا کی صدائیں گونجیں گی،بچے،نوجوان اور بزرگ سب پتنگ اور ڈور کی خریداری کیلئے کوشاں ہیں ۔شہر کی پتنگ مارکیٹ میں نوجوانوں کا رش لگ گیا ۔

بسنت کا اعلان ہوتے ہی شہرمیں رونقیں بحال ہو گئیں ۔پتنگ مارکیٹ میں نوجوانوں کی خریداری جاری ہے ۔

یادرہے کہ کوئٹہ میں 13 سے 15 فروری تک بسنت منائی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان vs انڈیا؛ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا بہترین بیٹ کس کے پاس ہے، پلہ کس کا بھاری رہےگا؟