دہشتگردی کیخلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا:محسن نقوی

Feb 12, 2026 | 14:11:PM
دہشتگردی کیخلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو۔ 

راشد بن عبداللّٰہ الخلفیہ نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد پر حملہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی سیاسی شخصیت جاں بحق