سونے کی ایک بار پھر لمبی چھلانگ، فی تولہ 10 ہزار 700 روپے مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ54 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔
ایوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9174 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ89 ہزار 456 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 107 ڈالر اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات، تجارت،تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق