وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے نیدرلینڈز کے سفیر  کی ملاقات، تجارت،تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Dec 12, 2025 | 15:22:PM
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے نیدرلینڈز کے سفیر  کی ملاقات، تجارت،تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  شریف نے کہا ہے کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں، آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے نیدرلینڈز کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور حوصلہ افزائی ہے، پاکستان اور نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں، پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی روسی ، ترکیہ ، تاجکستان اور کرغزستان کے صدور سے ملاقاتیں

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔