نیوزی لینڈ ویمنز نےپہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیدی

Dec 12, 2023 | 11:14:AM
نیوزی لینڈ ویمنز نےپہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ ویمنز نے پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو 131 کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

کوئنزٹاؤن میں کھیلے گئے تین میچز پر ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے، سوزی بیٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 108 رنز کی اننگ کھیلی،برناڈائن  86 ، امیلیا کیر 83 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہیں جبکہ کپتان سوفی ڈیوائن نے 70 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء، ناثرہ سندھو اور ام ہانی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی،366 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم گرین 49.5 اوورز میں 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سدرہ امین کی 105 رنز کی شاندار اننگ بھی رائیگاں گئی ، دیگر بیٹرز میں منیبہ علی 44 ، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض 14، 14 رنز کی اننگز کھیل سکیں۔

 میزبان ٹیم کی جانب سے امیلیا کیر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔