پہیہ جام ہڑتال کاپانچواں روز،حکومت اورگڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا
مطالبات پر ٹھوس اقدامات کے بغیر ہڑتال ختم نہیں کرسکتے ، آئندہ مذاکرات اسلام آباد میں نہیں ہوں گے،صدر محمد اویس چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال پانچویں روزمیں داخل ہوگئی لیکن حکومت سے مذاکرات تعطل کا شکارہیں اور ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری کاکہناہے کہ مطالبات پر ٹھوس اقدامات کے بغیر ہڑتال ختم نہیں کرسکتے ، آئندہ مذاکرات اسلام آباد میں نہیں ہوں گے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کامزیدکہناہے کہ ہڑتال ختم کرنے کیلئے زبانی یقین دہانیاں کافی نہیں ،تحریری احکامات اور باضابطہ نوٹیفکیشن کا اجراء ضروری ہے،گڈز ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،مطالبات تسلیم ہونے تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےفہرست جیل حکام کے حوالے
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کب ہوں گے؟ فی الحال طے نہیں،اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز کراچی واپس پہنچ گئے ہیں اورآئندہ مذاکرات اسلام آباد میں نہیں ہوں گے،ٹرانسپورٹرز ملکی معیشت کا نقصان نہیں چاہتے،مسائل کا مستقل اور عملی حل چاہتے ہیں۔