تیسرا ون ڈے: 295 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی ،91 رنز پر 8 آؤٹ

Aug 12, 2025 | 19:15:PM
تیسرا ون ڈے: 295 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی ،91 رنز پر 8 آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے کپتان شائے ہوپ کی 120 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دے دیا جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور91رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دے دیا، ویسٹ انڈیز کو ابتدا میں 10 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پرا، برینڈن کنگ 5 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار ہوگئےجس کے بعد ایون لائس نے کیاسی کارٹی کے ساتھ مل کر ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور ٹیم کے سکور میں 47 رنز کا اضافہ کیا تاہم 57 کے  سکور پر ایون لوئس 37 رنز بناکر ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،ویسٹ انڈیز کو تیسرا جھٹکا 68 کے سکور پر لگا جب کیاسی کارٹی صرف 17 رنز پر پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی ابرار احمد نے اپنا شکار بنایا۔

شرفین ردرفورڈ 15، راسٹن چیز 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، گداکیش موتی صرف 5 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور اسپنر ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں، محمد نواز اور صائم ایوب کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون
قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے، ٹیم میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، نائب کپتان سلمان علی آغا شامل ہیں جبکہ حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، نسیم شاہ، حسن علی اور ابرار احمد بھی دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے حسن نواز اور حسین طلعت کی شاندار بلے بازی کی بدولت میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 280 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

 بارش سے متاثرہ دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان ویسٹ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سرجری کے بعد  انگلینڈ سے وطن  واپس