سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری، 91 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

Aug 12, 2025 | 18:49:PM
سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری، 91 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم 2026ء کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے  جس کے دوران اب تک 91 ہزار 300 سے زائد درخواستیں آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے موصول ہو چکی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سرکاری سکیم کے تحت دستیاب نشستوں پر حج درخواستیں 16 اگست تک جمع کروائی جا سکتی ہیں تاہم اگر تمام سیٹیں مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گئیں تو درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔

حج  سکیم کے تحت اس سال 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج کی سہولت دستیاب ہے،درخواست دہندگان کو پیکیج کے مطابق 5لاکھ یا ساڑھے5لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرانا لازم ہے،حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر 2025 سے وصول کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بھی سرکاری حج سکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کے اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کےپہلے16ماہ میں پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ ایک ہزار65ارب روپےکم ہوگیا