حکومت کےپہلے16ماہ میں پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ ایک ہزار65ارب روپےکم ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)حکومت کےابتدائی16ماہ کے پاور سیکٹرکےسرکلرڈیٹ کی تفصیلات سامنےآگئیں،موجودہ حکومت کےپہلے16ماہ میں پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ ایک ہزار65ارب روپےکم ہوگیا۔
پاور ڈویژن کےدستاویز کے مطابق جون2025تک پاور سیکٹرکاسرکلرڈیٹ ایک ہزار614 ارب روپے رہا،فروری2024 تک پاورسیکٹرکےسرکلرڈیٹ کاحجم2ہزار679ارب روپےتھا،مئی2025کےمقابلےجون2025میں پاورسیککاٹرسرکلر ڈیٹ856ارب روپےکم ہوا۔
دستاویز کے مطابق مئی2025 تک پاورسیکٹرکاگردشی قرضہ2ہزار470ارب روپےتھا،گزشتہ مالی سال پاورسیکٹر کےسرکلرڈیٹ میں779 ارب روپے کی کمی ہوئی،جون2024 تک پاور سیکٹر کےگردشی قرضے کاحجم 2 ہزار393 ارب روپےتھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ کا کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق بڑا اعلان