ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا

Aug 12, 2022 | 22:39:PM
کامن ویلتھ گیمز، ریکارڈ ہولڈر، ارشد ندیم، اسلامک گیمز، ملک کا نام روشن کردیا،
کیپشن: ارشد ندیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ ہولڈراورکامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامک گیمز میں بھی ملک کا نام روشن کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر قونیہ میں جاری اسلامک گیمز میں 50 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹ مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں 88.55 میٹر لمبی تھرو کی۔
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی 90 میٹر سے دور نیزا پھینک کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیلٹ پیپر پھاڑنے کا واقعہ، ن لیگ کے 5 ارکان اسمبلی پر پابندی عائد