بیلٹ پیپر پھاڑنے کا واقعہ، ن لیگ کے 5 ارکان اسمبلی پر پابندی عائد

Aug 12, 2022 | 21:02:PM
سپیکر پنجاب اسمبلی، انتخاب، بیلٹ پیپر پھاڑنے کا واقعہ، ن لیگ، 5ارکان اسمبلی، پابندی عائد
کیپشن: ن لیگ پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکرپنجاب اسمبلی کے انتخاب کے دوران بیلٹ پیپر پھاڑنے کے واقعے پر ن لیگ کے 5 رکان اسمبلی پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی کے انتخاب کے دوران بیلٹ پیپر پھاڑنے کے واقعے پرپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ن لیگ کے 5ایم پی اے کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا،ن لیگ کے 5ارکان اسمبلی 15اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے،ارکان پرپابندی پریزائیڈنگ افسر وسیم خان بدو زئی کے حکم پر لگائی گئی۔
 پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،لیگی ارکان اسمبلی میں رانامشہود،مرزاجاوید،میاں عبدالرؤف،سیف الملوک کھوکھراوررخسانہ کوثرشامل ہیں، خاتون ایم پی اے کاکہناہے کہ میں نے کوئی بیلٹ پیپر نہیں پھاڑا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب، عمران خان کے کاغذات نامزدگی تیار