قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب، عمران خان کے کاغذات نامزدگی تیار

Aug 12, 2022 | 19:42:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، ضمنی انتخابات، 9حلقوں، کاغذات نامزدگی تیار،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ضمنی انتخابات لڑنے کیلئے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی تیار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 13 جماعتی حکمران اتحاد کیلئے ایک اور بڑا سیاسی امتحان تیار ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے میدان میں اتر آئے ،ضمنی انتخابات لڑنے کیلئے 9 حلقوں سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار کر لئے گئے۔
ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی شکل میں ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا ،عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سے میدان میں اتریں گے ،این اے 22 ،این اے 24 ،این اے 31 ، این اے 45 سے عمران خان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے،ان کے علاوہ این اے 108 ، این اے 118 ، این اے 237 ، این اے 239 اور این اے 246 میں ضمنی انتخاب بھی کپتان خود انتخاب لڑیں گے۔
یاد رہے کہ سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 131 میں سے ان 9 جنرل نشستوں سے منتخب اراکین کے استعفیٰ منظور کئے تھے ،الیکشن کمیشن نے ان 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کا شیڈول جاری کررکھا ہے ،الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈیول کے مطابق ان 9 حلقوں میں انتخاب 25 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کو این اے 245 ضمنی الیکشن سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی