ایم کیو ایم کو این اے 245 ضمنی الیکشن سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی

Aug 12, 2022 | 19:25:PM
این اے 245، ضمنی الیکشن، ایم کیو ایم، بڑی خوشخبری مل گئی
کیپشن: ایم کیو ایم پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این اے 245 کے ضمنی الیکشن سے قبل ایم کیو ایم کو بڑی خوشخبری مل گئی، بڑی سیاسی جماعت نے اپنے امیدوار کو ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار کرا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپنے امیدوار کو ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار کرا لیا،پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہناتھا کہ تمام حلیف جماعتوں کے مشترکہ فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی نے اپنا امیدوار دستبردار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں حلیف جماعتیں ایک دوسرے کے امیدوار کی مکمل حمایت کریں گی،28 اگست کو بلدیاتی انتخابات میں اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
پیپلزپارٹی امیدوار دانش خان کاکہناتھا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے کو لبیک کہتا ہوں۔

واضح رہے کہ این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر