انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

Aug 12, 2022 | 18:31:PM
انٹربینک میں ڈالر سستا
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستاہو کر 213 روپے تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستاہوکر 219 روپے کا ہوگیاجبکہ برطانوی پاونڈ 4 روپے سستاہوکر 260 روپے کا ہوگیا،امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 58.20 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 80 پیسے کمی سے 56.70 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کا مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس میں 614 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہو،100 انڈیکس 1.45 فیصد اضافے سے 42817 کی سطح پر بند ہوا،10.61 ارب روپے مالیت کے 37.38 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا 369 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار کیا گیا 265 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 89 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی