نادیہ حسین کی خواجہ سرا کے روپ میں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Aug 12, 2021 | 22:28:PM
نادیہ حسین کی خواجہ سرا کے روپ میں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا کا شکار اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی خواجہ سرا کے روپ میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث قرنطینہ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خواجہ سرا بنی ہوئی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نادیہ حسین خوب بنی سنوری ہوئی ہیں اورخود کو جیولری سے آراستہ کیا گیاہواہے، اسی دوران ایک شخص ان سے پوچھتا ہے نام کیا ہے؟؟؟


اس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں ”کس کا“۔۔اس پر وہی شخص دوبارہ کہتاہے”تیرا“۔
اس پر نادیہ حسین کہتی ہیں ”کس کا“جس پر وہی شخص بھپر کر کہتا ہے کہ” ابے تیرا“
اس پر نادیہ حسین کہتی ہے ہمارے کو تیرے کو کچھ کم سنتا ہے دکھے ہے کس کا ۔۔۔
اس پر وہی غصے میں آکر کہتا ہے تیرانام کیا ہے؟؟؟اس پر اداکارہ کہتی ہے کہ میرا نام ہی ”کس کا “ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی