افسوس کی بات ہےایس او پیز کی خلاف ورزیاں سیاستدانوں نے زیادہ کیں: اسد عمر 

Aug 12, 2021 | 12:57:PM
افسوس کی بات ہےایس او پیز کی خلاف ورزیاں سیاستدانوں نے زیادہ کیں: اسد عمر 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 4 کروڑ ویکسین خوراکیں لگ چکی ہیں، آخری ایک کروڑ ویکسین خوراکیں صرف 9 دنوں میں لگائی گئیں۔

 اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ایسے ہی ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھیں، آئیے ویکسین لگائیں اور پاکستان کو کورونا سے محفوظ بنائیں۔

دوسری جانب اسد عمر نے کہا کہ دو ہفتے پہلے بلاول زرداری دھمکی دے رہے تھے کہ اگر کراچی میں مزید کورونا پھیلتا ہے تو ذمہ دار وزیر اعظم اور وزرا ہوں گئے ، اب پی ڈی ایم نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔افسوس کی بات ہے گزشتہ ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ملکی ترقی میں نوجوان کا کردار کلیدی ہے: عثمان بزدار