ایران کیخلاف جنگ میں 11 ارب ڈالر سے زائد خرچ ہوئے:اسرائیل 

Apr 12, 2026 | 22:08:PM
ایران کیخلاف جنگ میں 11 ارب ڈالر سے زائد خرچ ہوئے:اسرائیل 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں 11 ارب ڈالر سے زائد کی رقم خرچ ہونے کا اعلان کیا ہے ، اسرائیلی وزارتِ خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ پر 11 ارب ڈالرسے زائد خرچ ہوچکے ہیں، رقم میں سے کئی ارب دفاعی اخراجات پر خرچ کیے گئے، یہ مجموعی لاگت پہلے ہی بجٹ میں شامل ہے۔

اسرائیلی وزارتِ خزانہ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگی صورت حال میں مجموعی سرکاری اخراجات 35 ارب شیکل (تقریباً 11.52 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ چکے ہیں، جو ایک ابتدائی تخمینے کے مطابق سامنے آئے ہیں۔

وزارت کے مطابق اس رقم میں سے 22 ارب شیکل صرف دفاعی اخراجات پر خرچ کیے گئے ہیں، جو جنگی سرگرمیوں اور دفاعی اقدامات سے متعلق ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ابتدائی تخمینہ ہے اور ان اخراجات کو پہلے ہی 2026 کے بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی اور عسکری سرگرمیوں کے باعث مختلف ممالک کے دفاعی اور مالی اخراجات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ٰیہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز سے گزر کر پہلا تیل بردار جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا