موسم خشک رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) آج رات پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم کشمیر ، گلگت بلتستان اور جنوب مغربی بلوچستان مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان بھی بتایا گیا ہے۔
کل پیر کے روز موسم کی صورتحال کچھ یوں رہے گی کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان رہے گا۔
خیبرپختونخوا:صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کاامکان ہے، البتہ مری اورگلیات میں موسم خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
سندھ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان ے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ شمالی/ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج ر تربت، مٹھی 42،شہید بینظیر آباد، لسبیلہ، چھور اور ٹھٹھہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔