سٹار ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب، قومی کرکٹرز سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

Apr 12, 2024 | 23:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سٹار ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور علی یونس کے نکاح کی تقریب لاہور میں واقع برکی روڈ فارم ہاوس میں منعقد کی گئی ہے۔

رسم نکاح کی تقریب میں وقار یونس، مشتاق احمد، محمد یوسف کوچ ویمنز کرکٹ ٹیم مہتشم رشید، انعم آمین، ارم جاوید، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف،سدرہ امین اور نتالیہ پرویز نے شرکت کی، نکاح کی تقریب میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بھی عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب میں پہنچے اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے بھی نکاح کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔