سپریم کورٹ؛تہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں تہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔
جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل ارشد حسین یوسفزئی نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ پولیس رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتی،ملزم کے خلاف قتل کی وجہ عناد بھی ثابت نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ ملزم امین پر تہرے قتل کا الزام تھا ،ملزم کیخلاف 19 مئی 1999 کو مردان میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ٹرائل کورٹ نے مجرم کو سزائے موت دی،ہائیکورٹ نے بھی مجرم کی سزا برقرار رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:انصاف کی بروقت فراہمی کا مشن، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا شاندار اقدام