ارب پتی بھارتی تاجر سنجے کپور کی ماں ،دوسری بیوی،اداکارہ کرشمہ کپور کے بچوں میں قانونی جنگ جاری
30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد میں حصہ مانگنے والے 3 دعویداروں نےایک دوسرے خلاف مقدمے دائر کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کے ارب پتی تاجر سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو اور ان کے بچوں جو بالی ووڈ کی اداکارہ کرشمہ کپور سے ہیں کے درمیان جاری قانونی جنگ کے درمیان آنجہانی صنعت کار کی والدہ رانی کپور نے بھی پریا پر سنگین الزامات عائد کئے ، اور اب کرشمہ کپور اور سنجے کپور کے بچوں سمیرا اور کیان نے بھی پریا کے خلاف ایک الگ مقدمہ دائر کیا ہے، اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سنجے کی موت کے بعد ان کی وصیت کو جعلی بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے سابق شوہر بزنس مین سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد میں حصہ مانگا ہے۔اداکارہ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی موجودہ اہلیہ پریا سچدیو کپور کے درمیان سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد 30 ہزار کروڑ روپے کی جائیداد کا مقدمہ عدالت میں دائر کیا ہے، مقدمے میں سنجے کی والدہ رانی کپور کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔کرشمہ کپور اپنے بچوں کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت پہنچی اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بچوں کو والد کی جائیداد سے ناجائز طور پر محروم کیا گیا ہے، جس پر پریا سچدیو کے وکیل نے عدالت میں کرشمہ پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کرشمہ 15 سال تک کہیں موجود نہیں تھیں، لیکن اب وراثت کا مطالبہ لے کر آ گئی ہیں۔سنجے کپور کی والدہ رانی کپور نے پریا سچدیو کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سنجے کی جائیداد چھین لی ہے اور اسے کچھ نہیں چھوڑا ہے۔
کرشمہ کپور اور سنجے کپور کے بچوں 20 سالہ سمیرا اور 14سالہ کیان نے بھی پریا کے خلاف ایک الگ مقدمہ دائر کیا ہے، اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سنجے کی موت کے بعد ان کی وصیت کو جعلی بنایا۔یہ مقدمہ فی الحال دہلی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، جہاں بدھ کو تمام فریقین کی سماعت ہوئی۔ کیان اور سمیرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی جائیداد میں سے ان کا جائز حصہ حاصل کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں، جبکہ پریا کا کہنا ہے کہ وصیت میں ان کا پہلے ہی خیال رکھا گیا ہے۔دوسری جانب سنجے کپور کی والدہ رانی کپور نے الزام لگایا کہ پریا نے نہ صرف انہیں اپنے بیٹے کی جائیداد سے محروم کیا بلکہ اب وہ اثاثے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وصیت کو چیلنج کرتے ہوئے رانی کپور نے اس عمل کو ’’ناپاک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 10,000 کروڑ روپے کے اثاثے میرے پاس ہونے چاہیے تھے۔ میری عمر 80 سال ہے۔ بحیثیت ماں میرا حق کسی ٹرسٹ میں جانا چاہیے تھا۔ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ میں کہیں نہیں ہوں۔سچدیوا (پریا) آتی ہے اور شادی کے3 ماہ میں سب کچھ بدل جاتا ہے؟ میرا بیٹا آج مجھے بغیر چھت کے چھوڑ گیا ہے۔‘‘ وکیل نے مزید دعویٰ کیا کہ سنجے کے اثاثے بیچے جا رہے ہیں۔
مقدمے میں مرکزی حشیت اس وصیت کی ہے جس کی تاریخ 21 مارچ 2025 بتائی جا رہی ہے، جس کے مطابق سنجے کپور کی ساری دولت اور اثاثے صرف پریا سچدیو کے نام کئے گئے ہیں اور پریا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس وصیت کو کئی ہفتے تک چھپائے رکھا اور پھر 30 جولائی کو خاندانی میٹنگ میں پیش کیا۔
واضح رہے کہ سنجے کپور 12 جون 2025 کو لندن میں پولو میچ کے دوران شہد کی مکھی نے کاٹا، جس کے بعد وہ میدان سے نکلے اور اچانک دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کے آخری رسومات 19 جون کو نئی دہلی میں ادا کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:اے قائداعظمؒ تجھے سلام