عسکری ٹاور حملہ کیس، مزید 3 ملزمان گرفتار، شناخت پریڈ کے بعد 14 روز کیلئے جیل منتقل

Sep 11, 2023 | 12:07:PM
عسکری ٹاور حملہ کیس، مزید 3 ملزمان گرفتار، شناخت پریڈ کے بعد 14 روز کیلئے جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) عسکری ٹاور پر حملہ میں ملوث 3مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق  انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان  نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے عسکری ٹاور پر حملہ کیس  کی سماعت کی، ملزمان محمد فیصل سلطان ، محمد کامران ، محمد ابراھیم کو چہرے ڈھانپ کر عدالت پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ عرفان علوی پیش ہوئے اور کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں ، عدالت ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا حکم دے ،ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ایم این اے علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم