بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا حؒ کی 74 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Sep 11, 2022 | 11:42:AM
فائل فوٹو
کیپشن: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا حؒ کی 74 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی74 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے آج منائی جارہی ہے۔مختلف تقریبات میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اوران کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی۔

 قائد اعظم محمد علی جناح ؒ25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہیں 1937 میں مولانا مظہرالدین نے قائداعظم ؒکا لقب دیا۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے حصول کی جدوجہد میں محمدعلی جناحؒ کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرنے کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگراموں اور قومی و علاقائی اخبارات میں خصوصی اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 قائد اعظم شعبہ کے اعتبار سے نامور وکیل اور سیاستدان تھے، انہوں نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کےلئے ایک الگ وطن کے حصول کی جدوجہد شروع کردی۔مملکت ِخداداد پاکستان کے بانی اورہردل عزیزرہنماء قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی کوششوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔ قائد اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948 کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔آج کا دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔

وہ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948ءمیں انتقال کر گئے تھے، یہ دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا،بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

قائد اعظم کی وفات کے 74سال بعد بھی ا ن کی وفات کے موقع پر ہزاروں افراد کی ان کی لحد پر حاضری اورشہرشہرمنعقد ہونے والی تقریبات اس امر کی گواہی دیتی ہیں کہ پاکستانی قوم ان سے آج بھی والہانہ عقیدت رکھتی ہے۔