علیمہ خان عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش ہو گئیں۔
علیمہ خان کے پیش ہونے پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
دورانِ سماعت صادق آباد احتجاج کیس میں علیمہ خان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔
انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے وکیل موجود نہیں ہیں، لہٰذا کارروائی مؤخر کی جائے ۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے وکیل نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی پیر 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی
عدالت نے 2 غیر حاضر ملزمان عاطف ریاض اور اکرام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے علیمہ خان پر فرد جرم کے لیے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔