پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی ، پروٹیز کپتان کا کرکٹ اکیڈمی کے میوزیم کا دورہ
کوشش ہوگی ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، پہلا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں: کپتان شان مسعود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود اور ساؤتھ افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹرافی کی تقریب میں حصہ لیا۔
اس موقع پر ایڈن مارکرم نے این سی اے کے میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں شان مسعود نے انہیں میوزیم میں موجود مختلف ٹرافیز اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بارے میں بتایا۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔
فینز اور کرکٹ شائقین دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ سیریز شائقین کے لیے دلچسپ مقابلوں سے بھرپور ہوگی۔
مزید پڑھیں:پہلا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑی فائنل ،38 سالہ لیفٹ آرم سپنر آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے