پہلا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑی فائنل ،38 سالہ لیفٹ آرم سپنر آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے

Oct 11, 2025 | 11:14:AM
 پہلا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑی فائنل ،38 سالہ لیفٹ آرم سپنر آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان  ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، 2 فاسٹ باؤلر اور 2 سپنر کے ساتھ اترنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔

 وائرل فیور کے سبب دائیں ہاتھ کے سپنر ساجد خان کی جگہ آصف آفریدی 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

38 سال کے بائیں ہاتھ کے سپنر آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی اوسط سے 198وکٹیں حاصل کی ہیں۔

 ان کے ساتھ تجربے کار اسپنر نعمان علی ہوں گے، 39 سال کے نعمان علی نے 19 ٹیسٹ میں 24.75 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں:کامران غلام ،روحیل نذیر کی سالگرہ ، کیک کاٹا

فاسٹ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔

 31 ٹیسٹ میں 116 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر کے نئی گیند پارٹنر حسن علی ہوں گے۔

24 ٹیسٹ میں 80 وکٹیں لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز باؤلر حسن علی نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلا تھا۔ 

پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق کریں گے۔ جنوبی افریقیہ کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے 11 کھلاڑی یہ ہوں گے! 

امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود ( کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور آصف آفریدی۔