برطانیہ نےشاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا

Oct 11, 2025 | 10:56:AM
برطانیہ نےشاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ نے بادشاہ چارلس کے شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس دسمبر سے جاری  کرنے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ دسمبر سے نئے پاسپورٹ جاری کرے گا جن پربادشاہ چارلس کا شاہی نشان نمایاں ہوگا جبکہ بادشاہ چارلس کے شاہی نشان میں’’ٹیوڈر تاج‘‘ شامل ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرادیا ہے، نئے پاسپورٹس میں برطانیہ کے قدرتی مناظر بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:قطر کا شادی شدہ جوڑوں کیلئے 24 ہزار ریال الاؤنس کا اعلان
دوسری جانب ملکہ الزبتھ کے نشان والے پاسپورٹس میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔
واضح  رہے کہ برطانیہ میں 2023 سے پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے جاری ہو رہے ہیں۔