قطر کا شادی شدہ جوڑوں کیلئے 24 ہزار ریال الاؤنس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قطر نے شادی شدہ جوڑوں کے لیے 24 ہزار ریال الاؤنس متعارف کروادیا ۔
قطر نے اپنے شہری انسانی وسائل کے قانون میں اہم ترامیم کا اعلان کردیاہے جس میں نئی مالی مراعات شامل ہیں جن کا مقصد خاندانی استحکام کو مضبوط بنانا اور پبلک سیکٹر کی افرادی قوت کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
قطر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے 2025 کے قانون نمبر 25 کے تحت جاری کردہ ترامیم میں قطری میاں بیوی دونوں کے لیے ازدواجی الاؤنس جو ہر ایک کے لیے 12,000 QAR سالانہ شادی کی ترغیب شامل ہے۔
یہ قانون 2016 کے قانون نمبر 15 پر نظرثانی شدہ ہے اور اسے 2025 کے کابینہ کے فیصلے نمبر 34 سے تعاون حاصل ہے جو ایگزیکٹو ضابطوں کو اپ ڈیٹ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا چینی درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
سول سروس اور گورنمنٹ ڈویلپمنٹ بیورو کے صدر اور نیشنل پلاننگ کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز بن ناصر بن مبارک الخلیفہ کاکہناہے کہ یہ نظرثانی ایک متوازن قانون سازی کی ترقی کی نمائندگی کرتی ہے۔