پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا

Nov 11, 2025 | 15:24:PM
پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)پنجاب میں سی سی ڈی نے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کو جڑ سے اکھاڑ کے رکھ دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق حکام نے اس کامیابی پر 8 شہروں کی سی سی ڈی ٹیموں کے لیے 4 کروڑ 75 لاکھ نقد انعامات کی سفارش کی ہے ۔

فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر 1 کروڑ 50 لاکھ نقد انعام کی تجویز جبکہ ملتان میں وسیم کلہاڑا گینگ کے صفائے پر 80 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

اسی طرح ساہیوال کے لوری گینگ کے خلاف کاروائی پر 50 لاکھ انعام، لاہور گینگ ریپ کے ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر 50 لاکھ انعام اور حافظ آباد گینگ ریپ کے ملزمان کی ہلاکت پر بھی 50 لاکھ انعام کی تجویز دی گئی ہے۔

راولپنڈی جھاکا گینگ کے خلاف کاروائی پر 45 لاکھ نقد انعام کی تجویز اور سیالکوٹ کے گینگسٹر بلال عرف بھالو کے خلاف کارروائی پر 25 لاکھ نقد انعام کی تجویز دی گئی ہے 

مزید برآں تجویز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کا بادام گل گینگ کے خاتمے پر 25 لاکھ نقد انعام دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد خودکش دھماکہ ’ویک اپ کال‘، ہم حالت جنگ میں ہیں:وزیر دفاع