سردیاں کب شروع ہونگی۔۔اہم خبر

Nov 11, 2021 | 13:10:PM
سردیاں،محکمہ موسمیات،اہم خبر
کیپشن: سرد موسم کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ملک بھر میں سردی کی آمد سے متعلق خبر سامنے آءی ہے۔ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کراچی سردار سرفراز  کا کہنا ہے کہ شہر میں سردی کا  آغاز دسمبر اور جنوری میں ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے نجی ٹی وی کوبتایا  کہ کراچی میں خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔ 3 روز کے دوران مطلع صاف ، موسم خشک اورکم سے کم درجۂ حرارت 17 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہائی پریشر کے باعث پاکستان میں خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔ 20 نومبر کے بعد مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان کو متاثر کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے سیمی فائنل میں بار بار سکرین پر دکھائی جانے والی خاتون کون تھیں،جانیے