پہلے سیمی فائنل میں  بار بار سکرین پر دکھائی جانے والی خاتون کون تھی،جانیے

Nov 11, 2021 | 09:16:AM
نیوزی لینڈ،ڈیرل مچل،والدہ
کیپشن: ڈیرل مچل کی والدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) پہلے سیمی فائنل میں میچ کے دوران ایک خاتون کو بار بار سکرین پر دکھایا جاتا رہا جس کے بارے میں پتا چلا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ایک کھلاڑی کی والدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  یہ خاتون ڈیرل مچل کی والدہ ہیں۔ یہ وہی ڈیرل مچل ہیں جنہوں نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 72 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔ انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ میچ کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرل مچل نے بتایا کہ ان کی والدہ صرف ان کا میچ دیکھنے کیلئے بہت لمبا سفر کرکے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل سے پہلے شعیب ملک اور رضوان سے متعلق تشویشنا ک خبر