سینیٹ میں 3ترمیمی بل منظور، بلیو پاسپورٹ سے متعلق بل قائمہ کمیٹی کے سپرد

May 11, 2026 | 21:21:PM
سینیٹ میں 3ترمیمی بل منظور، بلیو پاسپورٹ سے متعلق بل قائمہ کمیٹی کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سینیٹ میں مجموعہ تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2026 ، مراعات زچگی ترمیمی بل ،حق مفت اور لازمی تعلیمی ترمیمی بل منظور کر لیا   گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا،سینیٹر سرمد علی نے تعزیرات پاکستان میں ترمیم کا بل پیش کیا جس کو منظور کر لیاگیا۔

سینیٹر فوزیہ ارشد نے مراعات زچگی ترمیمی بل  ،حق مفت اور لازمی تعلیمی ترمیمی پیش کئے  جو منظور کر لئے گئے۔

سینیٹر عبد القادر نے ارکان پارلیمنٹ تنخواہ اور الاونسز ترمیمی بل پیش کیا،سینیٹر عبدالقادر نے کہاکہ اس بل کو ابھی پاس کر لیں،اس بل میں تجویز ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی معیاد پوری ہونے کے بعد بھی انہیں بلیو پاسپورٹ کی سہولت دی جائے، ریٹائرڈ سینئر سول سرونٹس کو بلیو پاسپورٹ کی سہولت حاصل رہتی ہے۔ 

حکومت کی جانب سے طلال چودھری نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ پاسپورٹ کا غلط استعمال ہو تو ہماری دنیا میں رینکنگ پر فرق پڑتا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ پارلیمنٹرین نے کبھی پاسپورٹ کا غلط استعمال نہیں کیا ہے،چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ بل پر ووٹنگ ہوئی تو آپ ہار جائیں گے، بل کمیٹی کو جانے دیں، کوئی قانون اچھا برا نہیں ہوتا، عملدرآمد پر پابندی لگائیں،چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی کو سپرد کردیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: