20 مئی!انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اہم خبرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کیلئے طلبہ کی رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال امتحانات میں ایک لاکھ 92 ہزار 337 امیدوار شرکت کریں گے۔
چیئرمین لاہور بورڈ طاہر جاوید کے مطابق ریگولر امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد ہے، جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 54 ہزار 734 ہے۔
امتحانات کے انعقاد کیلئے لاہور بورڈ کی جانب سے 566 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ شفاف اور منظم امتحانی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں آئی ٹی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ اولین ترجیحات میں شامل ہے :وزیر اعظم
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کا آغاز 20 مئی سے ہوگا، جبکہ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رول نمبر سلپس بروقت حاصل کر کے امتحانی شیڈول کے مطابق تیاری مکمل کریں۔