ڈھاکہ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی دوسری اننگز جاری

May 11, 2026 | 10:26:AM
ڈھاکہ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی دوسری اننگز جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیر بنگلہ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا آغاز ہو گیا ہے جہاں بنگلہ دیشی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر66 رنز کی برتری سے اننگز آگے بڑھا رہی ہے۔

 بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلی اننگز میں 413 رنز سکور کئے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 386 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس سے بنگلہ دیش کو 27 رنز کی برتری حاصل تھی۔

گزشتہ روز کھیل کے تیسرے دن میزبان ٹیم دن کے 1 اختتام تک 7 رنز بنا چکی تھی، آج دن کے آغاز پر محمود الحسن جوائے 10 اور نجم الحسن شنٹو 8 پر موجود ہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان نجم الحسن شنٹو 101 رنز بنا کر نماں بیٹر رہے جبکہ مومن الحق نے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:فٹبال: بارسلونا دوسری مرتبہ ’’لالیگا‘‘ کی چیمپئن

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹ حاصل کی جبکہ شاہین آفریدی نے 3 اور حسن علی ، نعمان علی نے ایک، ایک شکار کئے۔

پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 413 کے جواب میں 386 رنز بنا سکی۔

 ڈیبیو کرنے والے اذان اویس نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دوسرے ڈیبیوٹنٹ عبد اللہ فضل نے 60 رنز بنائے۔