فٹبال: بارسلونا دوسری مرتبہ ’’لالیگا‘‘ کی چیمپئن

May 11, 2026 | 09:13:AM
فٹبال: بارسلونا دوسری مرتبہ ’’لالیگا‘‘ کی چیمپئن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بارسلونا نے فٹ بال کی دنیا کے بڑے مقابلوں میں ریال میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار سپینش لیگ ’لا لیگا‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

اتوار کے روز کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں فتح کے ساتھ ہی بارسلونا نے مجموعی طور پر 29 ویں بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

 ریال میڈرڈ کے لیے یہ سیزن بغیر کسی بڑی ٹرافی کے مایوس کن انداز میں ختم ہوا۔

ریال میڈرڈ کے کوچ الوارو اربیلوا نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”200 فیصد کارکردگی دیے بغیر اتنے بڑے مقابلے میں جیتنا مشکل ہے“۔

بارسلونا کی اس کامیابی میں نوجوان سٹار لیمین یامل کا کردار کلیدی رہا جنہوں نے اس سیزن میں 16 گول کیے اور 12 گول کرنے میں مدد دی۔

مزید پڑھیں:دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلین سکواڈ کا اعلان