دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلین سکواڈ کا اعلان

May 11, 2026 | 08:50:AM
دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلین سکواڈ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

آسٹریلیا نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے بھی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔

دورہ بنگلہ دیش میں آسٹریلیا نے 3  ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں:سٹار بیٹر بابر اعظم فٹ، پریکٹس کا آغاز کر دیا

پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز میں مچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ الیکس کیری ،نیتھن ایلس ، کیمرون گرین ،  جوش انگلس ، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ اولی پیک شامل ہیں۔

 میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ ، میتھیو شارٹ ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی سکواڈ میں  شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی جبکہ 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوں گے۔