سٹار بیٹر بابر اعظم فٹ، پریکٹس کا آغاز کر دیا

May 11, 2026 | 08:41:AM
سٹار بیٹر بابر اعظم فٹ، پریکٹس کا آغاز کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم فٹ ہوگئے جس کے بعد انہوں نے  پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔

بابر اعظم نے ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی اکیڈمی میں بیٹنگ پریکٹس کی۔

اس موقع پر ٹرینر اور فزیو بھی بابر کے ساتھ نیٹس پر موجود تھے۔

 بابر اعظم نے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی کسی مشکل کے بغیر کی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم گھٹنے کی تکلیف کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔

بابر اعظم سلہٹ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 386 پرآل آئوٹ